Monday , September 25 2017
Home / دنیا / طیارہ میں ہیڈ فون دھماکہ سے خاتون مسافر کا چہرہ جل گیا

طیارہ میں ہیڈ فون دھماکہ سے خاتون مسافر کا چہرہ جل گیا

ملبورن ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک خاتون طیارہ میں پرواز کے دوران اپنے ہیڈ فون سے شاید موبائل کے کسی ویڈیو سے لطف اندوز ہورہی تھی کہ اچانک ہیڈ فون دھماکہ سے پھٹ پڑا جس سے خاتون مسافر کا چہرہ زخمی ہوگیا ۔ آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ حکام کا یہی کہنا ہے کہ بیٹری سے چلنے والے آلات کا طیارہ میں استعمال کے خلاف وہ ہمیشہ انتباہ دیتے ہیں لیکن مسافرین اس پر زائد توجہ نہیں دیتے ۔ 19 فروری کو طیارہ بیجنگ سے ملبورن کی پرواز پر تھا ۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو (ATSB) نے یہ بات بتائی ۔ دھماکہ کے بعد بیٹری اور اس کا کور جل کر پگھل گئے اور طیارہ کے فرش سے چپک گئے ۔ علاوہ ازیں طیارہ میں ایک عجیب قسم کی بو پھیل گئی تھی جس سے سارے مسافر کھانسنے پر مجبور تھے  اور ان لوگوں نے اسی حالت میں اپنا سفر پورا کیا ۔

زمینی سرنگ دھماکہ میں 2ترک فوجی ہلاک
استنبول ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ میں سڑک پر ہوئے بم دھماکے میں دو ترک فوجی ہلاک ہوگئے ۔ جس کے لیے کرد دہشت گردوں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے جن کا تعلق کردستان ورکرس پارٹی (PKK) سے ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکوریٹی فورسیس مردین اور دیارباقر کے درمیان مبینہ طور پر بچھی ہوئی زمینی سرنگوں کا سراغ لگا رہے تھے جیسے ہی سیکوریٹی فورسیس سے لدی ہوئی گاڑی وہاں سے گزری ، ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکہ کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ امریکہ ، ترکی اور یوروپی یونین نے پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم سے تعبیر کیا ہے جو 1984 ء سے ترکی کے خلاف شورش پسندی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں جس میں اب تک زائد از 40,000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT