Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / طیارہ کا اے سی خراب مسافروں نے اُڑان روک دی

طیارہ کا اے سی خراب مسافروں نے اُڑان روک دی

نئی دہلی / ممبئی 14اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جیٹ ایئر ویز کے آج صبح ممبئی سے بھوپال کو پرواز کرنیوالے طیارے کو مسافروں نے رن وے پر پرواز سے روک دیا ، طیارے کا اے سی خراب تھا اس کے باوجود اسے اڑان بھرنے کے لئے رن وے تک لے آیا گیا تھا۔ مسافر اس پر برگشتہ ہو گئے تھا۔مسافروں کے سخت احتجاج کے بعد طیارے کی پرواز ملتوی کرنی پڑی۔اس سلسلے میں پوچھے جانے پر جیٹ ایئر ویز کے ایک ترجمان نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ “پرواز نمبر اے س2-4621 جو 14 اپریل کو ممبئی سے بھوپال جا رہی تھی، کیبن میں درجہ حرارت سے متعلق تکنیکی وجوہات سے پرواز سے پہلے واپس لانا پڑا”۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 130 مسافر سوار تھے ۔ یہ پرواز جیٹ ایئر ویز کی یونٹ جیٹ لائٹ کی تھی۔

 

یوگی ریگنگ کے خلاف بھی مہم چلائیں
ورنداون 14اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مذہبی گرو مہامنڈلیشور سوامی ڈاکٹر اوشیشانند نے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی طرف سے مختلف سماجی برائیوں کے خلاف چلائی جانے والی مہموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ریگنگ کے خلاف بھی ٹھوس قدم اٹھانے کا مشورہ دیا ہے ۔انھوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ گاؤ کشی بند کرنے ، غیرقانونی مسالخ بند کرنے اور نوجوانوں میں غیر مہذب عمل روکنے کیلئے ‘اینٹی رومیو اسکواڈ’ تشکیل دینے کے اقدامات خوش آئند ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT