Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / طیارہ کی اڑان سے قبل پی آئی اے اسٹاف نے بکرا ذبح کیا

طیارہ کی اڑان سے قبل پی آئی اے اسٹاف نے بکرا ذبح کیا

اسلام آباد ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) توہم پرستی صرف غریبوں اور توہم پرستوں کا ہی کھیل نہیں بلکہ اب پڑھا لکھا اور دانشور طبقہ بھی پاکستان میں اسی راہ پر عمل پیرا ہے۔ یاد رہیکہ حالیہ دنوں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد فرانسیسی ساختہ ٹربو پراپ طیاروں کی پروازوں کو روک دیا گیا تھا تاہم ایک ہفتہ بعد ATR-42 طیارہ کو پرواز کیلئے تیار کیا گیا تو اس وقت حیرت انگیز طور پر ایئرلائنز اسٹاف نے ایک کالے رنگ کے بکرے کو ہوائی پٹی پر ذبح کیا جو دراصل ایک اظہارتشکر تھا کہ اے ٹی آر طیارے دوبارہ پرواز کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے پی آئی اے کے ایک افسر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی اور یہ بھی بتایا کہ کالے رنگ کے بکرے کو ذبح کرنے کا فیصلہ پی آئی اے انتظامیہ کا نہیں تھا۔ طیارہ بعدازاں ملتان کیلئے روانہ ہوگیا۔ 7 ڈسمبر کو جو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تھا اس میں 47 مسافرین جاں بحق ہوگئے تھے جن میں پاپ سنگر سے اسلامی مبلغ بن جانے والے جنید جمشید بھی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT