Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / طیارہ کے بیت الخلاء میں نومولود کی نعش

طیارہ کے بیت الخلاء میں نومولود کی نعش

جکارتہ ۔ 11 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک طیارہ کے بیت الخلاء میں ایک نومولود بچہ کی نعش ملی جو دوحہ سے انڈونیشیا پہنچا تھا جبکہ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر ایک خاتون مسافر سے پوچھ گچھ کی۔ طیارہ کی آمد اور مسافرین کے تخلیہ کے بعد چونکہ طیارہ کی صاف صفائی کی جاتی ہے ، لہذا وہ آنے والے کلینرس جب بیت الخلاء میں پہنچے تو انہیں نومولود کی نعش نظر آئی ۔ ایرپورٹ پولیس کے مطابق نومولود صرف پانچ تا سات ماہ کے اندر تولد ہواتھا ۔ اسٹاف نے ایک ٹشو پیپر میں نعش کو لپٹا ہوا پایا۔ دریں اثناء ایک ملایشیائی خاتون جو تارک وطن ورکر ہے کو جکارتہ کے پو لیس ہاسپٹل منتقل کرنے سے قبل طبی جانچ پڑتال کے لئے بھی روانہ کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس ابھی تک یہ بتانے سے قاصر ہے کہ خاتون کا نومولود سے کیا رشتہ ہے ؟

TOPPOPULARRECENT