Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / طیارے کی حفاظت کے ضابطے سبھی کے لئے یکساں:راجو

طیارے کی حفاظت کے ضابطے سبھی کے لئے یکساں:راجو

نئی دہلی 27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شہری ہوا بازی کے وزیر اشوک گنپتی راجو نے فضائی سفر کے دوران بدسلوکی کرنے کے ملزم شیو سینا کے رہنما رویندر گائیکواڑ پر لگائی گئی پابندی کو درست قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ایئر لائن کی سیکورٹی کے لئے بنائے گئے ضا بطے کا نفاذ سبھی پر یکساں طور پر ہو تا ہے۔ وقفہ صفر کے دوران لوک سبھا میں شیوسینا کے آنندراؤ اڈسل نے مسٹر گائیکواڑ پر ایئر انڈیا سمیت سبھی ایئر لائنز کی طرف سے عائد کی گئی سفر پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا جس پر مسٹر راجو نے کہا کہ شہری ہوا بازی ڈائریکٹوریٹ نے طیارے میں سفر کرنے والے مسافروں کے برتاؤ سے متعلق کچھ واضح ہدایات جاری کی ہیں ۔ یہ ہدایات سبھی فریقوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ طیارے کے سبھی مسافروں کو اس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ایک ممبر پارلیمنٹ بھی جب جہاز میں سفر کرتا ہے تو وہ ہوائی جہاز کا ایک مسافر ہی ہوتا ہے اسے الگ زمرے میں رکھ کر نہیں دیکھا جاسکتا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT