Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ظالم شوہر کیخلاف بے رحم بیوی کا خطرناک انتقام

ظالم شوہر کیخلاف بے رحم بیوی کا خطرناک انتقام

ذہنی ایذا رسانی اور تذلیل پر برہم بیوی کا شوہر پر چاقو سے حملہ
نوائیڈا ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوم خواتین کے موقع پر پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک برہم بیوی نے انتقامی جذبہ سے بے قابو ہوکر اپنے ہی شوہر کا عضوتناسل کاٹ دیا۔ دہلی سے متصلہ ہریانہ کے ضلع نوائیڈا کے تحت انداپورم سرکل انسپکٹر انیل کمار یادو نے کہا کہ ’’اس (بیوی) نے پولیس سے شکایت کی کہ اس کا شوہر جسمانی تعلقات استوار نہ کرتے ہوئے اس کو ذہنی اذیت میں مبتلاء کردیا تھا اور بچے پیدا کرنے سے گریز کررہا تھا‘‘۔ شوہر کے خلاف 11 سال سے انتقام کی آگ میں جھلس رہی بیوی نے بالآخر حالت مایوسی میں اس وقت اپنے باورچی خانہ سے چاقو لا کر شوہرکا عضوتناسل کاٹ دیا جب وہ غسل کے بعد حمام سے نکلا تھا۔ اس خاتون کے خلاف کھوڈا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ اس عورت کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے کہا کہ اس کے پاس اپنے شوہر کو گزند پہنچانے کے سواء کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ متاثرہ شوہر جو کیاب آپریٹر اور انووا کا مالک ہے۔ اس عورت نے پولیس سے کہا کہ’’وہ (شوہر) اکثر اپنی حرکات مردانگی کا مظاہرہ کیا کرتا تھا لیکن یہ بھی کہتا تھا کہ وہ مجھ سے نہیں بلکہ دوسری خواتین سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہے‘‘۔ اس عورت نے مزید کہا کہ ’’ہماری جون 2006ء میں شادی ہوئی تھی۔ میں نہیں جانتی کہ وہ کس لئے مجھ سے نفرت کرتا ہے۔ وہ اکثر  مجھے گھر سے چلے جانے کیلئے کہتا تھا۔ وہ اکثر مجھے اور میری بہنوں کے ساتھ مارپیٹ اور بدکلامی کیا کرتا تھا لیکن میں ہمیشہ برداشت کرتی رہی۔ میں اس کو سمجھانے منانے کی ممکنہ کوشش کرتی تاکہ ہمیں بچے پیدا ہوجائیں لیکن وہ جسمانی تعلقات استوار کرنے سے صاف انکار کرتا رہا تھا‘‘۔ اس خاتون نے کہا کہ ’’چہارشنبہ کی رات اسی مسئلہ پر ہمارے درمیان لڑائی ہوئی۔ اس حرکت پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے میں کافی ذہنی اذیت اور ذلت برداشت کرچکی ہوں۔ اس واقعہ کے بعد شوہر کو جے پی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ سرجری کرنے والے ڈاکٹر سوربھ نے کہا کہ اگرچہ اس کی حالت تشویشناک ہے لیکن ایک مرتبہ ٹھیک ہوجانے کے بعد اس کی مردانگی بحال ہوجائے گی کیونکہ عضوتناسل کی مؤثر پیوندکاری کی جاچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT