Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ظالم مالک سے اونٹ کا انتقام

ظالم مالک سے اونٹ کا انتقام

گرمی میں باندھے رکھنے پر گردن دبوچ لی ،جسم چبا ڈالا
جئے پور ۔ 23 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ظلم جب اپنی حد کو پہنچ جاتا ہے تو انسان ہی نہیں جانور بھی انتقام لینے پر اُتر آتا ہے ۔ اُونٹ کو انسان کا ایک ہمدرد اور ساتھی تصور کیا جاتا ہے لیکن راجستھان میں پیش آئے ایک واقعہ میں اُونٹ نے اپنے مالک کا ظلم برداشت نہ کرتے ہوئے آخرکار اُس کی جان لے لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجستھان کے ضلع بارمر میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں مالک اپنے اونٹ کو سخت گرمی میں باندھ رکھا تھا ۔ سارا دن وہ دھوپ کی شدت برداشت کرتا رہا۔ اس دوران مالک گھر میں اپنے مہمانوں کی خاطرتواضع میں مصروف تھا اور اچانک اُسے یاد آیا کہ سارا دن اونٹ دھوپ میں بندھا ہوا ہے ، لہذا وہ فوری اُسے کسی سائے دار مقام پر منتقل کرنے کیلئے وہاں پہونچا جب تک اُونٹ تکلیف کے سبب جارحانہ موڈ اختیار کرچکا تھا ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ اس اونٹ نے اپنے مالک کا سر دبوچ لیا اور اُسے کچل کر ہلاک کردیا ۔ اُس نے مالک کی گردن پکڑ کر اُٹھالیا اور زمین پر دے مارا ۔ بعد ازاں اُس نے سر کو دھڑ سے الگ کردیا اور جسم چبا ڈالا ۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ اسی اونٹ نے پہلے بھی حملہ کیا تھا۔ تقریباً 25 افراد نے چھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد اس اونٹ پر قابو پایا ۔ راجستھان کے مختلف مقامات پر گرمی اپنے شباب پر ہے اور درجہ حرارت 51 ڈگری سیلسیس تک پہونچ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر گشت کررہی فوج کو بھی ایسے اونٹوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہ عام طورپر انسان دوست ہوا کرتے ہیں لیکن گرمی کی شدت اُنھیں بے قابو کررہی ہے ۔

 

ایک شخص ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا
تین اضلاع میں برقی متاثر
آگرہ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خاندانی تنازعہ کی بناء ایک شخص مایوسی کے عالم میں ہائی ٹینشن برقی کھمبے پر چڑھ گیا جس کی وجہ سے اترپردیش کے تین اضلاع اٹاوہ، ایٹاہ اور مین پوری میں تقریباً چھ گھنٹے برقی سربراہی مسدود رہی۔ فیض آباد میں چار بچوں کا باپ رام پرساد 1.35 لاکھ وولٹ کے ہائی ٹینشن برقی پول پر 5 بجے صبح چڑھ گیا اور اسے راضی کرتے ہوئے نیچے لانے تک تقریباً 11.30 بج گئے۔

TOPPOPULARRECENT