Thursday , July 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں اردو میڈیم ڈگری کالج کا آج سنگ بنیاد

ظہیرآباد میں اردو میڈیم ڈگری کالج کا آج سنگ بنیاد

ظہیرآباد۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ 12جنوری کو ظہیرآباد کا دورہ کرتے ہوئے کروڑوں روپئے مالیاتی مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں 89لاکھ روپئے لاگتی گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز اردو میڈیم کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی شامل ہے۔ بعد ازاں شادی مبارک ، کلیان لکشمی اسکیمات کے تحت استفادہ کنندگان میں 2.5 کروڑ روپئے کے رقمی چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔ اس خصوص میں ایک جائزہ اجلاس کل یہاں میونسپل کونسل میٹنگ ہال میں جناب محمد فرید الدین ایم ایل سی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں صدرنشین بلدیہ شریمتی چنوری لاونیا، نائب صدر نشین بلدیہ جناب محمد عظمت پاشاہ کے بشمول سرکاری عہدیداروں مسرز سرینواس ریڈی آر ڈی او ظہیرآباد ریونیو ڈیویژن، این روی ڈی ایس پی، جیتو رام نائیک میونسپل کمشنر نے شرکت کی۔

یلاریڈی اقامتی میناریٹی اسکول
کی تنقیح
یلاریڈی۔/11جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر واقع اقامتی میناریٹی اسکول کی آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی نے تنقیح کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے تمام کمرہ جماعتوں کا معائنہ کیا۔ اسکول پرنسپل مسٹر محمد عبدالوحید نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال اس عمارت میں آٹھویں جماعت کا جدید طور پر آغاز کیا جانا ہے جو موجودہ حالت میں ممکن نہیں ہے کیونکہ اس عمارت میں فی الوقت پانچویں، چھٹویں، ساتویں جماعتوں کیلئے ہی کمرہ جماعت موجود ہیں تو پھر آٹھویں جماعت کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے جس پر آر ڈی او نے پرنسپل کو مشورہ دیا کہ زائد کمرہ جماعت کی تعمیرات کیلئے رپورٹ تیار کرکے بھیجیں تو اعلیٰ عہدیداروں کو اس طرف توجہ دلائی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT