Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اجتماعی شادیوں کا انعقاد

ظہیرآباد میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اجتماعی شادیوں کا انعقاد

ظہیرآباد۔26ڈسمبر ( ذریعہ ای میل ) ظہیرآباد عید میلاد النبیؐ کے موقع پرمیدک ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی غریب مستحق لڑکیوں کی شادیاں کروائی گئی ۔ یہ تقریب عیدگاہ میدان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت الحاج محمد غوث الدین غوری صدر کمیٹی نے کی ۔ اس تقریب میں 4لڑکیوں کی شادیاں کروائی گئی ۔ جناب سید ضیاء الدین قاضی ‘ سید معز الدین قاضی نے نکاح پڑھایا ۔ ان شادیوں کے انتظامات میں کمیٹی کے عہدیداران مسرس محمد فاروق علی ‘ گورے میاں سکندر ‘ ایم اے علیم ‘ بشر احمد شاہ علی ‘ ڈاکٹر سید غوث الدین ‘ محمد مقبول ‘ محمد معز الدین ‘ محمد آصف ‘ محمد قاسم علی ‘ محبوب غوری ‘ سید شاہ رحمت اللہ قادری ‘ محمد شمس الدین ‘ عتیق عسکری ‘ تاج الدین ‘ ایم پی ٹی سی محمد نذیر احمد ‘رفیق انصاری کے علاوہ دیگر کمیٹی کے اراکین نے کیا ۔ اس موقع پر خون کا عطیہ کیمپ بھی رکھا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT