Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں جلسہ استقبال رمضان المبارک

ظہیرآباد میں جلسہ استقبال رمضان المبارک

ظہیرآباد /26 مئی ( فیاکس ) سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد جناب محمد زبیر احمد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ استقبال رمضان المبارک بتاریخ 28 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد زیر صدارت ناظم شہر عظیم تر حیدرآباد مولانا رشاد الدین منعقد کیا جارہاہے جس کے مہمان خصوصی ناظم ضلع میدک مغربی مولانا محمد امجد حسین رہیں گے ۔ مولانا محمد ضیاء الدین محمدی خطیب مدینہ مسجد سنگاریڈی کا بھی خطاب ہوگا ۔ ان کے علاوہ مولانا سید افسر پاشاہ قادری خطیب و امام مسجد وطن باغ ظہیرآباد و دیگر مقامی مقررین خطاب کریں گے ۔ شام برادران ملت سے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد جناب محمد ناظم الدین غوری نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT