Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں میڈیکل لیکچر برائے خواتین

ظہیرآباد میں میڈیکل لیکچر برائے خواتین

ظہیرآباد۔ 27 ڈسمبر (فیاکس) سیکریٹری شعبہ نشر و اشاعت جماعت اسلامی ہند شہر ظہیرآباد محمد زبیر احمد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خدمت خلق کی جانب ایک میڈیکل لیکچر بعنوان ’’خواتین کی صحت و نگہداشت اور اس کے مسائل‘‘ 28 ڈسمبر بروز چہارشنبہ بوقت 10:30 بجے دن بمقام کانفرنس ہال اسلامک سنٹر لطیف روڈ، ظہیرآباد رکھا گیا ہے جس کو محترمہ ڈاکٹر فہمیدہ بانو نسوانی امراض حیدرآباد مخاطب کریں گی۔ محترمہ ہاجرہ بیگم ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نے جمیع خواتین و طالبات سے خواہش کی ہے کہ اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیکریٹری شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد،جناب محمد وسیم احمد سے سیل نمبر 9010155429 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT