Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں 2اگسٹ کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

ظہیرآباد میں 2اگسٹ کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

ظہیرآباد۔29جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر میدک حج ویلفیر سوسائٹی و موذن مسجد عرفات ظہیرآباد الحاج محمد غوث کے پریس نوٹ کے بموجب نارائن کھیڑ، کوہیر اور ظہیرآباد کے عازمین حج کیلئے ایک تربیتی کیمپ 2اگسٹ کو مسجد عرفات میں منعقد ہوگا جس کا آغاز بجے دن جبکہ اختتام بعد نماز عصر عمل میں آئیگا۔ اس تربیتی کیمپ میں اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور شرکت کریں گے۔ سابق ریاستی وزیر جناب محمد فرید الدین، صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد ٹاؤن جناب محمد یعقوب، متولی مسجد عرفات جناب عبدالقادر اور دوسرے تربیتی کیمپ میں شریک رہیں گے۔ اس موقع پر علماء کرام مفتی عبدالصبور، مولانا مجیب الرحمن اور مولانا عتیق احمد مقامات مقدسہ اور وہاں کے حالات، قیام و طعام، روضہ اقدس پر حاضری، غرض کہ روانگی سے لے کر واپسی تک کی تمام تفصیلات کے علاوہ مناسک حج کی ادائیگی سے واقف کرائیں گے۔ تمام عازمین حج کیلئے بعد نماز ظہر طعام کا نظم اور خواتین کیلئے علحدہ انتظام کیا جائے گا۔ تمام عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440477438 ، 9440824892 پر ربط پیدا کریں۔

 

گودام کی تعمیر کیلئے
اراضی کا معائنہ
یلاریڈی۔/29جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ مارکٹ کمیٹی احاطہ میںجدید گودام کی تعمیر کیلئے زیڈ پی ٹی سی مسٹر نارائنا نے مقامی قائدین کے ساتھ مل کر اراضی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گوپال پیٹ میں 2500ٹن دھان ذخیرہ کرنے کیلئے گودام تعمیر کرنے کیلئے نبارڈ سے 77لاکھ روپئے کا فنڈ منظور ہوا ہے اور اس کیلئے ٹنڈر بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ نظام ساگر کے گتہ دار نے کام لیا ہے اور بہت جلد آغاز کردیا جائے گا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین بھیم ریڈی، وشنووردھن ریڈی، سنجیلو، نرسمہلو ریڈی، سائیلو، گنگاریڈی، یادگیری، گوپال، ناگیشور ریڈی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT