Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد کورٹ میں جوڈیشیل سرویس سنٹر کا افتتاح

ظہیرآباد کورٹ میں جوڈیشیل سرویس سنٹر کا افتتاح

ظہیرآباد 28 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر سیول جج و اسسٹنٹ سیشن جج ظہیرآباد شریمتی جی رجنی نے آج شام یہاں اپنے چیمبر میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ ڈسٹرکٹ جج مسٹر ایم وی رمنا نائیڈو 30 اگسٹ کو 4 بجے شام ظہیرآباد کورٹ میں جوڈیشیل سرویس سنٹر کا افتتاح انجام دیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ مذکورہ سنٹر کے قیام سے عدالتی اُمور سے متعلق تمام مقلولات آن لائن سرویس کے ذریعہ دستیاب رہیں گے۔ اس خصوص میں تمام ایڈوکیٹس، مقدمات میں ماخوذ افراد نیز قانون میں دلچسپی رکھنے والے نفوس سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT