Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / ظہیرخان ہندوستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

ظہیرخان ہندوستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

ڈراویڈ بیرونی دوروں کیلئے بیٹنگ مشیر

ممبئی ۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کو ہیڈ کوچ اور ظہیرخان کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق روی شاستری کو ورلڈکپ 2019 تک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈرایوڈ کو ٹیم کے بیرونی دوروں کے لئے بیٹنگ مشیر جبکہ ظہیرخان کو بولنگ کوچ نامزد کیا گیا ہے۔کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم 26 جولائی سے سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں مدمقابل ہوگی جو نئی انتظامیہ کے لئے پہلا امتحان ہوگا۔بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈوائزری کی جانب سے تشکیل دی گئی سورو گنگولی، سچن تنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے انٹرویو کے بعد ان ناموں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔خیال رہے کہ چمپیئنزٹرافی کے بعد انیل کمبلے کے معاہدے کے اختتام پر ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی تھا جبکہ ٹیم نے بغیر کوچ کے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا جہاں ونڈے اور ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔ سابق ہیڈ کوچ انیل کمبلے اور کپتان کوہلی کے درمیان اختلافات بھی سامنے آگئے تھے جس کے بعد انیل کمبلے نے معاہدے کی معیاد میں توسیع دینے کی کوشش نہیں کی تھی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے شاستری کے علاوہ ویریندرسہواگ، ٹام موڈی، رچرڈ پائی بس اور لال چند راجپوت امیدوار تھے۔

شاستری نے پہلے مرحلے میں درخواست نہیں دی تھی لیکن جب کمبلے کی جانب سے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا گیا تو انھوں نے درخواست دی تھی۔یاد رہے کہ شاستری نے 2016 میں ٹیم ڈائریکٹر کے معاہدے کے اختتام کے بعد ہیڈ کوچ بننے کے لئے درخواست دی تھی لیکن انیل کمبلے کو ان پر فوقیت دی گئی تھی۔شاستری کو 2014 میں ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا اور ان کی سرپرستی میں ہندوستان نے ورلڈکپ 2015 اور ورلڈ ٹوئنٹی20 2016 کے سیمی فائنل تک رسائی کی تھی۔دوسری جانب ظہیرخان کو کوچنگ کا باقاعدہ تجربہ نہیں لیکن وہ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں دہلی ڈیرڈیولز کے معاونین میں شامل رہے ہیں۔راہول ڈراویڈ کو حال ہی میں دوسال کے لئے ہندوستان کی اے ٹیم اور انڈر19 ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔دریں اثناء بی سی سی آئی کی منتظمہ کمیٹی نے روی شاستری کو ٹیم کا کوچ بنائے جانے کے کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی ) کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔بی سی سی آئی نے کافی ڈرامے کے بعد دیر رات روی شاستری کو ٹیم کا کوچ بنائے جانے کی تصدیق کی ۔واضح رہے کہ سی او اے کے سربراہ ونود رائے نے منگل کی شام تک بورڈ کو ٹیم کا کوچ منتخب کرنے کی ہدایت دے دی تھی۔ شاستری کی تقرری کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے کی ہے جس میں سچن تندولکر، سوروگنگولی اور وی وی ایس لکشمن شامل ہیں۔ سی اے سی نے ایڈوائزری کمیٹی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT