Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / عآپ فنڈنگ کی سی بی آئی تحقیقات کی اجازت نہیں

عآپ فنڈنگ کی سی بی آئی تحقیقات کی اجازت نہیں

نئی دہلی 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ میں آج ایک درخواست کو مسترد کردیا گیا جس میں عام آدمی پارٹی کی موجودہ اور سابقہ فنڈنگ کی سی بی آئی تحقیقات کی استدعا کی گئی تھی اور یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس میں بیرونی عطیہ ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس راجیو سہائے پر مشتمل بنچ نے کہا کہ یہ درخواست مسترد کی جاتی ہے ۔ مفاد عامہ کی ایک درخواست میں یہ ادعا کیا گیا تھا کہ عام آدمی پارٹی مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرونی فنڈز حاصل کر رہی ہے ۔ بنچ نے کہا کہ درخواست گذار نے تحقیقاتی حکام سے رابطہ کیا تھا اور ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے ان کی درخواست کو قبول نہیں کیا ہے ۔ قبل ازیں وزارت داخلہ نے بھی بنچ کو مطلع کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی کی فنڈنگ سے متعلق تحقیقات میں کچھ بھی خلاف قانون نہیں پایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT