Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / عآپ کے برطرف وزیر کپل مشرا کی بھوک ہڑتال

عآپ کے برطرف وزیر کپل مشرا کی بھوک ہڑتال

نئی دہلی، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کے خلاف بغاوت پر آمادہ سابق وزیر کپل مشرا نے اب عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بھوک ہڑتال شروع کردی۔اپنے گھر کے باہر ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھے مسٹر مشرا نے کل عآپ کے پانچ لیڈروں سنجے سنگھ، آشش کھیتان، ستیندر جین، راگھو چڈھا اور درگیش پاٹھک کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کی مانگ کی ہے ۔انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا جب تک عآپ کے کچھ لیڈروں کے غیر ملکی دوروں کے خرچ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی جاتی تب تک وہ ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ مشرا نے کجریوال پر اپنے ہی ایک وزیر ستیندر جین سے دو کروڑ روپے کی نقد رقم لینے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT