Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / عائیلی مسائل و تنازعہ کی یکسوئی کیلئے شرعی بورڈکی تشکیل

عائیلی مسائل و تنازعہ کی یکسوئی کیلئے شرعی بورڈکی تشکیل

بین مسلکی علماء کرام کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ ، محمد مشتاق ملک کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 15 اپریل ۔ ( پریس نوٹ) مسلمانوں کے عائلی مسائل اور تنازعہ کے حل کیلئے دینی و ملی جماعتیں ، مفتیان اکرام، علماء اور وکلاء ، دانشوروں پر مشتمل 61 رکنی بورڈ تشکیل دیاگیا ۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان بورڈ کے کنوینر ہوں گے ۔ نکاح ، طلاق ، خلع ، نان و نفقہ ، وراثت کے علاوہ چھوٹے جھگڑوں و مسائل کے حل کیلئے یہ بورڈ قائم کیا گیاہے جسکا مسلمانوں نے زبردست خیرمقدم کیا ہے۔ کل جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان ، مفتی صادق محی الدین فہیم ، جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ ، مفتی حسن الدین ، جناب محمد اظہرالدین جماعت اسلامی، مفتی تجمل حسین ، مفتی شفیق عالم جمعیت الحدیث ، جناب سید شاہ نورالحق قادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بورڈ کو قوت و طاقت عطا کرے ۔ شرعی فیصلہ بورڈ کا قیام ایک اہم اور تاریخ ساز اقدام ہے جس میں سنی ، دیوبندی ، اہلحدیث ، جماعت اسلامی، تحریک مسلم شبان ، سنی علماء بورڈ ، وحدت اسلامی و دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ اس کا مرکزی دفتر عارضی طورپر تحریک مسلم شبان کے دفتر میں کام کریگا جو روبرو مسجد صحیفہ اعظم پورہ 4 بجے شام تا 8 بجے شب رہے گا ۔ دفتر شبان پر فلک نما، آصف نگر جھرہ اور یاقوت پورہ کے بزرگ ، نوجوان ، ٹیچرس نے صدر شبان سے ملاقات کرکے شرعی فیصلہ بورڈ کے قیام پر مبارکباد دی ۔ عدالتوں اور پولیس تھانوں کے بجائے علماء و مفتیان سے اپنے فیصلے کروانے پر جناب مشتاق ملک نے زور دیا اور شرعی فیصلہ بورڈ کے فیصلوں کو ڈگری بھی کروایا جاسکتا ہے ۔ وکلاء و مفتیان نے اپنی خدمات ملت کیلئے شرعی فیصلہ بورڈ کو دے رہے ہیں ۔ کئی خواتین نے بھی شرعی فیصلہ بورڈ کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT