Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد رسول خاں کا ای میل آئی ڈی ہیک کرلیا گیا

عابد رسول خاں کا ای میل آئی ڈی ہیک کرلیا گیا

حیدرآباد 22 نومبر (پی ٹی آئی) صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ و آندھراپردیش عابد رسول خاں نے آج کہاکہ نامعلوم افراد نے اُن کا ای میل آئی ڈی ہیک کرلیا ہے۔ انھوں نے حیدرآباد پولیس سائبر کرائم ونگ سے شکایت درج کراتے ہوئے ضروری کارروائی کی خواہش کی۔ ہیکرس نے تلبیس شخصی کے ذریعہ عابد رسول خاں کے کنٹیکٹ لسٹ کو ای میل روانہ کرتے ہوئے مالی مدد کی خواہش کی ہے۔ دھوکہ بازوں نے دعویٰ کیا ہیکہ اُن کا بھائی کار حادثہ کا شکار ہوگیا۔ انھوں نے دیئے گئے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی خواہش کی ہے۔پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT