Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خان آئی ہاسپٹل پر بمسیٹ کوچنگ کا آغاز

عابد علی خان آئی ہاسپٹل پر بمسیٹ کوچنگ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 22 اپریل (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے یونانی کورس میں داخلہ کے لئے بمسیٹ کی کوچنگ صبح 7 تا 11 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں جاری ہے۔ انٹرمیڈیٹ سائنس کامیاب طلباء و طالبات جو انٹرمیڈیٹ میں 50 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور زبان دوم اردو، عربی ہو یا اردو میڈیم سے انٹرمیڈیٹ کامیاب ہو داخلہ کے اہل ہیں۔ کوچنگ میں داخلہ لینے کیلئے طلباء وطالبات 7 بجے دن سے 11 بجے دن عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر 12 بجے سے 5 بجے تک ادارہ سیاست عابڈس پر جناب خالد محی الدین اسد کنوینر کوچنگ سے ربط پیدا کرکے حاصل کریں۔ طلباء و طالبات دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز اور انٹرمیڈیٹ کی زیراکس کاپی بھی اپنے ساتھ لائیں۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کوچنگ نے بتایا کہ ایک ہزار روپئے رجسٹریشن فیس دیں۔ مزید معلومات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT