Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خان آئی ہاسپٹل پر مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

عابد علی خان آئی ہاسپٹل پر مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ علاج کریں گے
حیدرآباد 6 ستمبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین کا بروز اتوار 13 ستمبر 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک بمقام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب، ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیرنگرانی مرد ڈاکٹرس اور لیڈی ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے اور مرض کی تشخیص کے بعد کپ کا تعین کرتے ہوئے کپ لگائیں۔ مریض سے فی کپ 60/- روپئے لئے جائیں گے۔ ایسے مریض جو کمر کے درد، گردن کے درد، موٹاپا اور دیگر امراض میں مبتلا مریض زنانی امراض کے مسائل، جوڑوں کے درد کے مریضوں کا علاج کریں گے۔ کیمپ میں شرکت سے قبل اپنے نام ڈاکٹر محمد عبدالمجیب فون نمبر 8801749803 پر ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ سے فون نمبر 8125249080 پر ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT