Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ امتحانات ادخال فارم میں 25 جولائی تک توسیع

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ امتحانات ادخال فارم میں 25 جولائی تک توسیع

حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) جناب محمد حبیب الرحمن انچارج اردو دانی سکشن کی اطلاع کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم کے امتحانات اردو دانی، زبان دانی، انشاء 30 جولائی 2017ء اتوار کو صبح 10 تا ایک بجے دن شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر بیک وقت تمام مراکز پر ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ دفتر ٹرسٹ سے سوالات و و جوابی بیاض جاری ہ وں گے۔ بغیر ہال ٹکٹ کے کسی بھی طالب علم کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جاکر 25 جولائی 2017ء کردی گئی ہے۔ تمام عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہیکہ وہ فارم خانہ پُری کرکے دفتر پر داخل کردیں۔ تمام امتحانات تحریری ہونگے اور انشا امتحان کیلئے جو دو کتابیں ، جوہر اردو اور سرسری مطالعہ کا ایک پرچہ ہوگا۔ چند مراکز کی نمائندگی پر فارم کے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ امتحان کی کوئی فیس نہیں ہے۔ خانگی امیدواروں کیلئے جن کا کسی تعلیمی مرکز سے تعلق نہیں ہے، امتحان کا سنٹر محبوب حسین جگر ہال (سیاست) عابد روڈ قائم کیا گیا ہے۔ تفصیلات 9553556260 ،040-24744109 EX (225) پر ربط کریں۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT