Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

29 جنوری کو مقرر، تین غیراردو داں افراد کی بھی شرکت

حیدرآباد ۔ 14 جنوری (پریس نوٹ) قاری محمد دستگیر خاں (ناظم) محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی بیرون دبیرپورہ کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے اردو دانی، زبان دانی، انشاء کی تعلیم کے امتحانات 29 جنوری کو منعقد شدنی کیلئے طلبہ میں کافی ذوق دیکھا جارہا ہے۔ مرکز پر ریگولر طلبہ کے علاوہ خانگی طلبہ امتحانات کے درخواستیں داخل کررہے ہیں۔ چنانچہ اس مرتبہ 3 غیرمسلم نے بھی اپنا نام درج کروایا اور امتحان کی تیاری کررہے ہیں، جن میں ڈاکٹر کوٹاچیرو ناگیندرہ ولد چنہ رنگیا، جی گووئند ولد جی بالیا، پلی گنیش ولد پی ناگابھوشنم ساکن گچی باؤلی (مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) اردو دانی کا امتحان دیں گے۔ مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسین ؒ واقع الاوہ بی بی دبیرپورہ حیدرآباد سنٹر پر وہ امتحان دیں گے جبکہ قاری محمد دستگیر خاں نے بتایا کہ 219 طلباء و طالبات کے فارم امتحان وہ دفتر ٹرسٹ پر داخل کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT