Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

13 دسمبر کو مقرر ، رجسٹریشن کا آغاز ، ماہر ڈاکٹرس کی خدمات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین کا بروز اتوار 13دسمبر کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی مرد و لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے اور کپ کا تعین کریں گے ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ حکیم غوث الدین نے بتایا کہ ایسے مریض جو سر کا درد ، گردن کے درد ، آدھے سر کے درد ، گھٹنوں کے درد اور دیگر اعصابی امراض کے علاوہ زنانی امراض میں مبتلا ہوں وہ اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ڈاکٹر محمد عبدالمجیب سے فون نمبر 8801749863 پر ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ سے 8125249080 اور جناب خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT