Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سے اردو تعلیم کا نظم

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سے اردو تعلیم کا نظم

گرمائی تعطیلات میں نئے سنٹرس کیلئے درخواستیں مطلوب ، بلا قیمت کتب کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : انچارج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں ۔ انگلش میڈیم اسکول ، مزید جہاں فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر یا مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھایا جاتا ہے ۔ ان کے علاوہ عربی پڑھانے والے جزوقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کر کے فری تعلیم دی جاسکتی ہے امتحانات کی بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ آئندہ امتحان جولائی 2017 میں منعقد ہوں گے ۔ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواست دے سکتے ہیں جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553556260 ۔ 040-24744180 Ext.225 پر ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT