Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کا انعقاد ، زبردست جوش و خروش

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کا انعقاد ، زبردست جوش و خروش

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کا انعقاد ، زبردست جوش و خروش
ملک کے مختلف مقامات کے مراکز پر16 ہزار امیدواروں کی شرکت ، غیر مسلم بھی شامل ، جناب زاہد علی خاں اور دیگر شخصیتوں نے معائنہ کیا
حیدرآباد  /24 جنوری (سیاست نیوز) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) نے ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے اشتراک سے اردو دانی ، زبان دانی ،انشاء کے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں شریک امتحانات تقریباً 16278 سولہ ہزار طلباء و طالبات جس میں معمر حضرات  وخواتین ، کالجس میں زیرتعلیم طالبات نے امتحانات میں شرکت کی ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں تعداد مراکز (147) ، اضلاع آندھرا و تلنگانہ میں (73) دیگر پڑوسی ریاستوں میں (12) سنٹر قائم ہوئے جہاں صبح 10 تا 1 بجے دن تمام مراکز پر بیک وقت امتحانات کا آغاز ہوا ، محبوبیہ اسلامیہ اسکول نزد بنگلہ بینی دبیر پورہ اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی دیبر پورہ حیدرآباد ، ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری (صدر سوسائیٹی) کی موجودگی میں 215 طلباء و طالبات اور گھریلو خواتین نے اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات میں شرکت کی ۔ اس موقع پر قاری محمد دستگیر خاں قادری ، بانی مدرسہ محبوبیہ اسلامی اسکول ، جناب سید ابو طاہر معتمد ، جناب علماء الدین عارف ، سید ابوالخیر جاوید محترمہ بشری سلطانہ ، محترمہ عظیم النساء ، محمد متین الدین خاں ، محمد غوث الدین نے نگرانی کی ۔ مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی پر ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری نے ادارہ سیاست کے ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں اور ان کے متعلقہ ٹرسٹ کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دستور ہند کی روشنی میں اُردو کو اس کا مستحقہ مقام دیا جائے ۔ ان اُردو ان امتحانات کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے سرکاری امتحانات کا درجہ دیا جائے ۔ جبکہ عابد علی خاں مرحوم کے نام سے ٹرسٹ اور ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کام کررہے ہیں تو انہیں ان امتحانات کے منعقد کرنے کو اور اس کی سند کو سرکاری درجہ دیا جانا چاہئیے ۔ اردو زبان کی ترقی کیلئے اُردو والوں کو آگے آنا چاہئیے تاکہ آنے والی نئی نسل کو اس سے فائدہ ہوسکے ۔ تہذیب و تمدن کی حفاظت کیلئے اُردو زبان سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ٹرسٹ کے ارکان نے معائنہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انگلش میڈیم کے طلباء میں اُردو سیکھنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ادارہ سیاست نے جو بیڑہ اٹھایا وہ قابل ستائش ہے ۔چنانچہ جون 1994 ء سے تعلیم اور امتحانات کا آغاز ہوا ۔ اس طرح (21) سال سے یہ سلسلہ جاری ہے اور یہ 43 واں امتحان ہے جس میں لاکھوں طلبہ معمر حضرات مرد و خواتین نے اردو سیکھا اور امتحانات دے کر کامیابی حاصل کرکے سند حاصل کی ۔ قابل مبارکباد ہیں ٹرسٹ کے صدر جناب زاہد علی خاں اور سکریٹری جناب ظہیر الدین علی خاں و دیگر ارکان جنہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا ۔ معائنہ کرنے والے حضرات نے تمام مراکز کے منتظمین ‘ صدر و معتمدین و اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ حضرات رضاکارانہ خدمات کے ذریعہ یہ مراکز چلارہے ہیں

TOPPOPULARRECENT