Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات ، امیدواروں کو اطلاع

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات ، امیدواروں کو اطلاع

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء ، شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع آندھرا ، تلنگانہ و دیگر پڑوسی ریاستوں پر صبح 10 تا 1 بجے دن بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ توقع ہے کہ تقریبا 10 ہزار طلبہ شریک امتحان ہوں گے ۔ سنٹرز کے صدر، معتمدین ، ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر امیدوار کسی وجہ سے ہال ٹکٹ حاصل نہ کئے ہوں تو وہ امتحان کے وقت سے دس منٹ قبل حاضر ہوجائیں تو انہیں ہال ٹکٹ دے کر شریک امتحان کرلیا جائے ۔ کسی قسم کی دشواری پیش ہوتو ذمہ دار ٹرسٹ کے دفتر سے انچارج محمد حبیب الرحمن سے 9553556260 یا 040-24744180 Ext.225 پر ربط کریں ۔۔
آسٹرولوجی میں ایک سالہ کورس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بھارتیہ ودیا بھون حیدرآباد کیندرا کی جانب سے انڈین کونسل آف آسٹرلوجیکل سائنسیس ، سکندرآباد چیاپٹر کے اشتراک سے جیوتش پراوینا اور جیوتش وشاردا میں ایک سالہ کورس منعقد کیا جارہا ہے ۔ ذریعہ تعلیم انگلش اور ہندی ہوگا ۔ اس کی کلاسیس ہر اتوار کو بھارتیہ ودیا بھون ، کولا پاٹی منشی سدن ، بشیر باغ ، کنگ کوٹھی روڈ حیدرآباد پر منعقد ہوں گی ۔ جس کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا ۔ جیوتش پراوینا میں داخلہ کے لیے کم از کم X کلاس کامیاب ہونا ضروری ہے اور جیوتش وشاردا میں داخلہ کے لیے جیوتش پراوینا کامیاب ہوں ۔ دلچسپی رکھے والے درخواست فارم اور دیگر تفصیلات کے لیے صبح 10 تا 5 بجے شام ٹیلی فون نمبر 040-23237825 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔
تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس 5 جون اتوار کو 11 بجے دن اعظم پورہ ، اعظم فنکشن ہال میں صدر محمد جمال الدین کی صدارت میں مقرر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT