Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد۔/25ڈسمبر، ( سیاست نیوز) محمد حبیب الرحمن انچارج سیکشن کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام بہ تعاون ادارہ ادبیات اردو کے اردو دانی، زبان دانی، انشاء 20 جنوری2017 بروز اتوار صبح 10تا ایک بجے دن منعقد ہوں گے۔ مراکز کے صدر و معتمدین اور منتظمین و ٹیچرز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امتحانات کے فارم خانہ پُری کے بعد 10جنوری تک داخل کردیں تاکہ ہال ٹکٹوں کی اجرائی میں سہولت ہوسکے۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد و اضلاع کے علاوہ دیگر پڑوسی ریاستوں کے ذمہ داران اگر فارم حاصل نہ کرسکے ہوں تو دفتر ٹرسٹ سے روزانہ صبح11 تا 5 بجے سیل نمبر 9553556260 ، 040-24744114-Ext (225) پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT