Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

29 جنوری کو مقرر ، تلنگانہ و دیگر ریاستوں میں کوچنگ و امتحانی مراکز
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات کے اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات شہر حیدرآباد و تلنگانہ کے اضلاع و پڑوسی ریاستوں پر 29 جنوری 2017 کو صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں ۔ جناب ولی احمد نے انجمن ترقی اردو گلبرگہ سے تقریبا ایک ہزار طلبہ کو شریک امتحان کرنے کی سعی کی ہے ۔ اسی طرح جناب محمد ابراہیم چھتیس گڑھ راجنند گاؤں اردو سنٹر سے دو سو طلبہ شریک امتحان کروانے طلبہ کو تیار کیا ہے ۔ جناب نعمت اللہ خاں نے میسور میں سات سنٹرز کا قیام عمل میں لایا ۔ جن میں مسلم ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن میسور ، میسور اردو سنٹر محلہ میسور ، اردو تعلیمی مرکز غوثیہ نگر ، رائل انگلش گرلز ہائی اسکول میسور ، معینیہ سنٹر میسور ، میسور بوائز سنٹر میسور ، وانی ولاس سنٹر میسور سے تقریبا 2 ہزار طلبہ شریک ہونے کی توقع ہے ۔ قاری حفیظ الرحمن نے دیونی ضلع لاتور مہاراشٹرا میں جامعہ حضرت انس بن مالکؒ سے تقریبا پانچ سو طلبہ و خواتین شریک امتحان ہونے کی توقع ہے ۔ جب کہ چٹگوپہ کرناٹک ضلع ہمناآباد سے تین سو طلباء و طالبات و معمر حضرات شریک امتحان ہوں گے ۔ جناب شیخ محمد معین الدین نصیریہ ایجوکیشنل چیارٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ دو سو امیدوار شریک امتحان ہوں گے ۔ جناب یونس انور صدر مدرس مولانا آزاد اردو ہائی اسکول دیونی ضلع لاتور مہاراشٹرا سے سات سو طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے ۔ محترمہ شفیقہ کے بموجب الہلال گرلز ہائی اسکول اودگیر لاتور مہاراشٹرا چھ سو طالبات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات دینے کی تیاری کررہے ہیں ۔ ان امتحانات میں نہ صرف کم عمر طلبہ امتحان دیں گے بلکہ معمر و گھریلو خواتین کے علاوہ غیر مسلم مرد حضرات امتحان دیں گے ۔ 10 جنوری تک امتحان کے فارم داخل کردیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT