Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد 22 جنوری (پریس نوٹ) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے اشتراک سے 29 جنوری 2017 ء کو ہونے والے امتحانات اُردو دانی، زبان دانی، انشاء کے تمام مراکز تلنگانہ و دیگر ریاستوں پر صبح 10 تا ایک بجے دن ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ توقع ہے کہ 25000 طلباء و طالبات مسلم و غیر مسلم افراد شریک امتحان ہوں گے۔ تمام سنٹرس سے امتحان میں شرکت کے لئے 25000 سے زائد فارم داخل ہوچکے ہیں۔ 24 جنوری 2017 ء سے ہال ٹکٹوں کی تقسیم دفتر ٹرسٹ سے جاری ہوگی۔ سوالات و جوابی بیاض و ہال ٹکٹس و دیگر امتحانی میٹریل کے لئے تمام مراکز کے ذمہ دار اصحاب روزانہ 11 بجے دن تا 5 بجے شام ادارہ سیاست سے ربط قائم کریں۔ اگر کوئی طالب علم کسی وجہ سے شرکت فارم امتحان داخل نہ کرسکے ہوں تو وہ اپنے سنٹر پر درخواست دے کر شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ 040-24744109 (Ext.225) ، 9553556260 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT