Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیم کا نظم

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیم کا نظم

نئے سنٹرس کے لیے درخواستیں مطلوب ، بلا قیمت کتب کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( راست ) : انچارج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں ۔ انگلش میڈیم اسکول و کالجس کے طلباء وطالبات کے علاوہ فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر یا مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھایا جاتا ہے ۔ مزید عربی پڑھانے والے جزوقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کر کے فری تعلیم دی جاسکتی ہے اور امتحانات کی بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ مختلف محلہ جات میں سنٹرز کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔ داخلے جاری ہیں ۔ مزید نئے سنٹرس کے لیے بھی درخواست دی جاسکتی ہے ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ آئندہ امتحان 30 جولائی 2017 کو منعقد ہوں گے ۔ اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے بعد اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، ٹرسٹ کی جانب سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم کے بعد انشاء کامیاب طلبہ اردو ماہر کے امتحان کی آدھی فیس پر شریک ہوسکتے ہیں ۔ اردو فاضل کامیاب طلبہ بی اے امبیڈکر یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی ، مولانا آزاد یونیورسٹی میں داخلے کے اہل ہیں ۔ مزید عثمانیہ یونیورسٹی میں بھی داخلے کے لیے کوشش کی جارہی ہے اور اردو فاضل اول فاضل دوم کو انٹر میڈیٹ کے مماثل قرار دیا جائے ، اردو تعلیم کو عام کرنے اور اس کی ترقی کے لیے عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے مساعی جاری ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اردو فاضل کو حسب سابق بغیر انگریزی مضمون کے امتحانات منعقد کر کے انٹر کے مماثل قرار دیں ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواست دے سکتے ہیں جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے 9553556260 ۔ 040-24744180 Ext.225 پر ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT