Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد 16 جولائی (پریس نوٹ) قاری محمد دستگیر خان قادری ناظم کے بموجب محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی بیرون دبیرپورہ اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ شاہ حسینؓ واقع الاوہ بی بی دبیرپورہ پر عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اردو دانی، زبان دانی، انشا کے امتحانات اور اس کی تیاری کیلئے مفت کتابیں و فارم دستیاب ہیں۔ امتحان 30 جولائی 2017 اتوار کو مقرر ہیں۔ کوئی فیس نہیں ہے۔ خانگی یا دیگر اداروں کے طلبہ و خواہشمند ہمارے اداروں سے شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ روزانہ 4.30 تا 8 بجے شب مدرسہ پر ربط قائم کرکے نام درج رجسٹر کروالیں۔ اسی طرح اگر انگلش میڈیم کے کوئی ادارہسے اردو سکھاکر ہمارے ادارہ سے امتحان دلواسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جاکر 25 جولائی کردی گئی ہے۔ خواتین و طالبات نام لکھوائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9292506139 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT