Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات،30 جولائی کو شہر ، ریاست و بیرون ریاست بیک وقت مقرر

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات،30 جولائی کو شہر ، ریاست و بیرون ریاست بیک وقت مقرر

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : محمد حبیب الرحمن انچارج کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک و تعاون سے اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات 30 جولائی 2017 کو صبح 10 تا ایک بجے دن شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر ریاستوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے ہال ٹکٹس اور سوالات و جوابی بیاض جاری ہوچکے ۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 26 جولائی سے دفتر سے ہال ٹکٹ حاصل کر کے امیدواروں کو تقسیم کردیں ۔ ٹرسٹ کو اس مرتبہ امتحانات کے لیے 22163 فارم حاصل ہوچکے ، گھروں پر کتابیں سنٹرز سے اور دفتر سیاست سے حاصل کرتے ہوئے کمسن بچوں سے لے کر گریجویٹس تک ان امتحانات میں شریک ہورہے ہیں ۔ دیگر تفصیلات کے لیے 24744180 ۔ 9553556260 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT