عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات ، ہال ٹکٹس کی اجرائی کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : محمد دستگیر خاں کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے اردو امتحانات 28 جولائی 2019 کو صبح 10 تا 1 بجے دن تحریر امتحانات منعقد ہوں گے ۔ جن کے ہال ٹکٹس عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے 24 جولائی سے جاری کئے جارہے ہیں ۔ جس کے اوقات روزانہ صبح 11 تا 5 بجے مقرر ہیں ۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی امیدوار کو بغیر ہال ٹکٹ کے امتحان دینے کی اجازت نہ دیں ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، تلنگانہ کے اضلاع کے علاوہ آندھرا پردیش ، کرناٹک ، دہلی ، میسور ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، راجنند گاؤ ، رائے پور ، منہلی ، امریکہ و دیگر ریاستوں کے 507 مراکز پر امتحانات ایک ساتھ ہوں گے ۔ جن کیلئے 105000 درخواستیں داخل ہوچکی اور ان کے ہال ٹکٹس جاری ہوچکے ۔۔