Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات جنوری کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں ہوں گے ۔ امتحانات تحریری ہوں گے ۔ جون 1994 سے ٹرسٹ سال میں دو مرتبہ امتحانات منعقد کررہا ہے ۔ اردو تعلیم کو عام کرنے اور ابتدائی تعلیم سکھانے ایسی آسان کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں اردو ، انگلش ، تلگو اور ہندی میں الفاظ ہیں جو سیاست کے دفتر ٹرسٹ سے بلا قیمت حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تعلیم کو جاری رکھنے انشاء کامیاب ہونے کے بعد راست اردو ماہر پھر اردو عالم ، اور اردو فاضل کر کے بی اے میں مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی ، امبیڈکر یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں ابھی تک 88 سنٹر قائم ہوچکے ہیں ۔ انچارج ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن سے راست یا فون 9553556260 ۔ 24744180.Ext.225 ، 24744114 روزانہ دفتر سیاست پر صبح 11 تا 5 بجے ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT