عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

   

نئے سنٹرس کے لیے درخواستیں مطلوب ، بلا قیمت کتب کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( راست ) : انچارج امتحانات عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ پروفیسر محمد انور الدین کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں ۔ انگلش میڈیم اسکول اور کالجس کے ذمہ دار بھی ربط فرمائیں ۔ مزید جہاں فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر یا مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھایا جاتا ہے ۔ ان کے علاوہ عربی پڑھانے والے جزوقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کر کے فری تعلیم دی جاسکتی ہے اور امتحانات کی بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ آئندہ امتحانات جنوری 2020 میں منعقد ہوں گے ۔ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے بعد اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، ٹرسٹ کی جانب سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم کے بعد انشاء کامیاب طلبہ اردو ماہر کے امتحان کی آدھی فیس پر شریک ہوسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواست دے سکتے ہیں جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے 8367043856 ۔ 040-24744180 Ext.225 پر ربط قائم کریں ۔۔