Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات

حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات جنوری کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں صبح 10 بجے ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ تمام امتحانات تحریری ہوں گے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابات کے پرچے جاری ہوں گے۔ سنٹرس کے ذمہ دار اصحاب کتابیں اور فارم مفت حاصل کرلیں۔ جون 1994 ء سے قائم عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سال میں دو مرتبہ امتحانات منعقد کررہا ہے۔ اردو تعلیم کو عام کرنے اور ابتدائی تعلیم سکھانے ایسی آسان کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں اردو، انگلش، تلگو اور ہندی میں الفاظ ہیں اور یہ کتابیں کسی دوکان میں نہیں ملتی صرف سیاست کے دفتر ٹرسٹ سے بلا قیمت حاصل کرکے گھروں پر بھی اردو سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کو جاری رکھنے انشاء کامیاب ہونے کے بعد راست اردو ماہر، پھر اردو عالم اور اردو فاضل کرکے بی اے میں مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات میں ایسے طلباء و طالبات شریک امتحان ہوسکتے ہیں جنھوں نے آج تک اردو لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا۔ وہ سیکھ کر شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ بغیر فیس امتحان لیا جائے گا۔ نئے سنٹر کھولنے والے حضرات کو بھی رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا۔ انچارج ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن سے تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ فون 9553556260 ، Ext.225 ، 24744180 ، 24744114 روزانہ دفتر سیاست پر 11 بجے دن تا شام 5 بجے رابطہ قائم کریں۔

TOPPOPULARRECENT