Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اُردو امتحانات کے نتائج کا اعلان

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اُردو امتحانات کے نتائج کا اعلان

صدور و معتمدین مراکز کو سرٹیفکیٹس حاصل کرلینے کا مشورہ
حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) جناب محمد حبیب الرحمن انچارج اُردو دانی سیکشن کی اطلاع کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام ادارۂ ادبیات اُردو پنجہ گٹہ کے امتحانات اُردو دانی، زبان دانی، انشاء منعقدہ 24 جنوری 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں کے صدر، معتمد، منتظمین، اساتذہ و ٹیچر تختہ نشانات کے ساتھ ساتھ سرٹیفکیٹس دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے شام حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے سیل 9553556260 یا 040-24744109 ایکسٹینشن 225 یا 24744114 پر کریں۔

TOPPOPULARRECENT