Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اردو دانی ، زبان دانی ، انشا کے جنوری 2016 کے آخر اتوار کو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اردو دانی ، زبان دانی ، انشا کے جنوری 2016 کے آخر اتوار کو امتحانات

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات جنوری کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں صبح 10 بجے ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ تمام امتحانات تحریری ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابات کے پرچے جاری ہوں گے ۔ سنٹرز کے ذمہ دار اصحاب حاصل کرلیں ۔ جون 1994 سے قائم عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سال میں دو مرتبہ امتحانات منعقد کررہا ہے ۔ اردو تعلیم کو عام کرنے اور ابتدائی تعلیم سکھانے ایسی آسان کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں اردو ، انگلش ، تلگو اور ہندی میں الفاظ ہیں اور یہ کتابیں کسی دوکان میں نہیں ملتی صرف سیاست کے دفتر ٹرسٹ سے بلا قیمت حاصل کر کے گھروں پر بھی اردو سیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تعلیم کو جاری رکھنے انشاء کامیاب ہونے کے بعد راست اردو ماہر پھر اردو عالم ، اور اردو فاضل کر کے بی اے میں مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی ، امبیڈکر یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات میں ایسے طلباء و طالبات شریک امتحان ہوسکتے ہیں جنہوں نے آج تک اردو لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا وہ سیکھ کر شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ نئے سنٹر کھولنے والے حضرات کو بھی رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ انچارج ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن سے تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ فون 9553556260 ۔ 24744180.Ext.225 ، 24744114 روزانہ دفتر سیاست پر صبح 11 تا 5 بجے ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT