Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں مرحوم سے میرے قریبی مراسم : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر

عابد علی خاں مرحوم سے میرے قریبی مراسم : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر

حیدرآباد۔/7نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بانی روز نامہ ’سیاست‘ عابد علی خاں صاحب مرحوم سے اپنے قریبی مراسم اور تعلق خاطر کا تذکرہ کیا اور کہاکہ انہیں اقلیتوں کی ترقی اور اردو زبان کے فروغ میں خصوصی دلچسپی تھی۔ کیمپ آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف منسٹر نے آج اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کے حوالہ سے مرحوم عابد علی خاں کا ذکر کیا۔ انہوں  نے بتایا کہ 1986ء میں جب این ٹی آر حکومت تھی اسوقت سدی پیٹ میں اقبال مینار کے افتتاح اور شادی خانہ کی سنگ بنیاد تقریب میں عابد علی خاں مرحوم کو مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پہلا اقبال مینار سدی پیٹ میں تعمیر کیا گیا جس کے بعد حیدرآباد میں بھی اسی طرز پر اقبال مینار کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔ پہلا اقبال مینار ہندوستان میں لکھنؤ میں تعمیر کیا گیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مرحوم عابد علی خاں صاحب سے ان کے قریبی مراسم تھے اور وہ اردو اور اقلیتوں کے بارے میں ان کے جذبہ کی ہمیشہ قدر کرتے رہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب کے سی آر نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عابد علی خاں صاحب مرحوم سے اپنی وابستگی کا ذکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT