Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / عابڈس اور ریڈہلز میں دوہرے قتل میں ملوث جنونی گرفتار

عابڈس اور ریڈہلز میں دوہرے قتل میں ملوث جنونی گرفتار

حیدرآباد /9 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم اور عابڈس پولیس ایک مشترکہ کارروائی میں دوہرے قتل میں ملوث ایک قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمباریڈی نے بتایا کہ یکم مئی کی شب 40 سالہ جتنیدر سنگھ عرف جیتو ساکن سیتارام باغ منگل ہاٹ نے علاقہ عابڈس میں ایک نوجوان اور علاقہ ریڈ ہلز میں ایک خاتون کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ جتیندر سنگھ سابق میں ہمایوں نگر منگل ہاٹ اور آصف نگر علاقہ میں جھگڑوں میں ملوث ہے ۔ جتیندر کی ماں کی موت واقع ہونے کے بعد اس کی بھاوج سچترا اور بھتیجہ درگیش آئے دن مکان سے تخلیہ کرنے کیلئے ہراساں کیا کرتے تھے اور 29 اپریل کی شب بھی ماں بیٹے نے جتیندر کی پٹائی کی اور مکان سے نکال دیا ۔ ٹاسک فورس ڈی سی پی بتایا کہ یکم مئی کی شب جتیندر اپنی بھاوج اور بھتیجے کی جانب سے بدسلوکی کئے جانے پر برہم تھا اور دو دن سے وہ بھوکا تھا ۔ برہمی کے حالت میں وہ اپنے سائیکل پر علاقہ آصف نگر ، لکڑی کا پل ، پبلک گارڈن ، عابڈس اور دیگر علاقہ گھومنے لگا جہاں پر اس نے ایک نوجوان کو بی جے پی کے دفتر کے قریب محو خواب پایا اور اس نوجوان کو اپنے بھتیجہ تصور کرتے ہوئے اس کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا ۔ جتیندر نے نامپلی ریڈ ہلز پہونچکر جاوید منزل اپارٹمنٹ کے قریب محو خواب خاتون کو اپنی بھاوج کا تصور کرتے ہوئے اس کے سر پر بھی وزنی پتھر ڈالکر اسے قتل کردیا اور بعد ازاں ملے پلی چوراہے سے وہ فرار ہوگیا ۔ پولیس دوہرے قتل معاملہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھی متعلقہ سڑکوں پر سی سی ٹی وی ریکارڈنگس کو دیکھنے کے بعد ملزم کا پتہ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT