Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / عابڈس کی ہوٹل میں مشتبہ موت

عابڈس کی ہوٹل میں مشتبہ موت

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) عابڈس کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ شخص راجیش بابو کی مشتبہ حالت میں ایک ہوٹل میں موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راجیش بابو بنگلور کا ساکن تھا ۔ جو کاروبار کے سلسلہ میں حیدرآباد آیا ہوا تھا اور عابڈس کی ہوٹل میں مقیم تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس ہوٹل کے کمرہ نمبر 22 میں اس کی مشتبہ موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص اپنے  ساتھیوں کے ہمراہ کل رات باہر گیا تھا اور واپسی کے بعد اپنے کمرے میں سوگیا تھا جو آج ہوٹل کے کمرے میں مردہ دستیاب ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT