Sunday , June 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آبادمیں مشاعرہ کا انعقاد

عادل آبادمیں مشاعرہ کا انعقاد

عادل آباد ۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزم فرخان ادب کا مشاعرہ مستقر عادل آباد کے اردو بھون میں مسٹر محمد بلال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی مسٹر عثمان، سمیر اللہ خان ایڈوکیٹ تھے۔ مشاعرہ میں مسٹر منظور الحق اختر، رحیم راہی، عبدالہادی، ڈاکٹر ابرار عالم، شوکت علی شوکت، شبیر خان شبیر، ہارون ماجد کے علاوہ بیرونی شعراء یوسف نرملی ( نرمل) تجمل حسین تجمل ( نرمل ) نے شرکت کی اور کلام پیش کیا۔ اس مشاعرہ میں طرحی غزلیات کا مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں انعام اول کے حقدار مسٹر یوسف نرملی قرار دیئے گئے۔ نظامت ایم اے ہادی نے کی۔ رات دیر گئے جناب شوکت علی شوکت کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔

عادل آباد میں می سیوا سنٹر کا افتتاح
عادل آباد۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضرورت مند افراد کو اپنے اغراض و مقاصد کی خاطر سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے گریز کرتے ہوئے می سیوا کے تحت درخواستیں داخل کرتے ہوئے اس سے استفادہ کرنے کا مشورہ ریاستی وزیر جوگو رامنا نے دیا۔ وزیر موصوف مستقر عادل آباد کے سنجے نگر میں می سیوا سنٹر اور پولیوشن چک اپ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے۔ قبل ازیں اس کا رسمی طور پر افتتاح انجام دیا جبکہ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر سید ساجد الدین، سراج قادری، محمد ظہور الدین، محمد مجاہد کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT