Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں آج بڑے پیمانے پر ریالی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست شرکت کریں گے

عادل آباد میں آج بڑے پیمانے پر ریالی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست شرکت کریں گے

:  ۔12% مسلم تحفظات  :
عادل آباد۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد مسلم مائناریٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی دعوت پر روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں مستقر عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے 13 نومبر کو بعد نماز جمعہ مستقر عادل آباد کے میدان عیدگاہ سے نکالی جانے والی ریالی میں شرکت کریں گے۔ مسلمانان عادل آباد کی جانب سے مسلمانوں کو 12% تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ریالی کا اہتمام کیا گیا ہے جو میدان عیدگاہ سے نکل کر قدیم قومی شاہراہ، پنجاب چوک، امبیڈکر چوک، گاندھی چوک، دیوی چند چوک، اشوک روڈ، قدیم بس اسٹانڈ، ونایک چوک، این ٹی آر چوک سے گذرتے ہوئے تلنگانہ چوک پہنچ کر ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوگی۔ اس موقع پر مسلم مائناریٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین کے علاوہ 12% مسلم تحفظات تحریک کے روح رواں جناب عامر علی خاں بھی مخاطب ہوں گے۔ بعدازاں چند افراد دفتر ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کلکٹر کو ایک یادداشت پیش کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ مسٹر عامر علی خاں عیدگاہ میدان کے قریب میں واقع مسجد محمدیہ میں نماز ادا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT