Saturday , July 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلے 13 اپریل کو بذریعہ قرعہ اندازی طلبہ کا انتخاب

عادل آباد میں اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلے 13 اپریل کو بذریعہ قرعہ اندازی طلبہ کا انتخاب

عادل آباد ۔ /11 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے گورنمنٹ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس میں 2017-18 تعلیمی سال کے لئے بوائز اور گرلز کے داخلہ /13 اپریل کو صبح دس بجے قرعہ اندازی کے ذریعہ کئے جارہے ہیں ۔ یہ بات پرنسپل مسٹر جارج اور شریمتی وجیا سندری نے صحافت کے لئے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتائی ۔ اقلیتی اقامتی اسکولس اسٹیٹ سکریٹری مسٹر شفیع اللہ خان IFC کی ہدایت کے مطابق مستقر عادل آباد میں سال گزشتہ قائم کردہ بوائز اسکول اور گرلز اسکول میں بالترتیب 40 طلباء و طالبات کا پانچویں جماعت کے لئے اور جدید قائم کردہ اقامتی اسکولس میں پانچویں جماعت تا ساتویں جماعت A/B سیکشن کے لئے 240 بوائز 240 کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ اسمبلی حلقہ بوتھ کے اچوڑہ میں جدید قائم کردہ بوائز اور گرلز اقامتی مدارس میں پانچویں تا ساتویں جماعت کے لئے 240 طلباء اور طالبات کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا ۔ پرنسپل مسٹر ایم جارج نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 40 طلباء کی جماعت میں مسلم 26 ، کرسچین دو ، ایس سی دو ، ایس ٹی دو ، بی سی پانچ ، سکھ ایک ، بدھسٹ ایک ، او سی طبقہ کا ایک شامل رہے گا ۔ مستقر عادل آباد میں موجودہ گرلز ہاسٹل Pital Wada میں اور بوائز ہاسٹل رام نگر میں /13 اپریل کو صبح دس بجے قرعہ اندازی کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں سرکاری و غیر سرکاری عہدیداران شرکت کررہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر مسٹر ندیم اللہ خان کی اطلاع کے مطابق عادل آباد ضلع کے مدارس میں داخلہ کی غرض 1815 طلباء اور طالبات آن لائین طرز پر اپنی درخواستوں کو داخل کیا ۔ پہلے مرحلہ کے طور پر /13 اپریل کو قرعہ اندازی کے تحت طلباء اور طالبات کا جہاں ایک طرف انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے وہیں دوسرے مرحلہ کے طور پر متحدہ ضلع عادل آباد جس میں بھینسہ ، نرمل ، خانہ پور ، منچریال ، آصف آباد ، کاغذ نگر ، سرپور شامل ہے ۔ ان مقامات کے سال گزشتہ قائم کردہ اور جاریہ سال کے اقامتی اسکولس میں طلباء اور طالبات کے داخلوں کی قرعہ اندازی /24 اپریل کو مستقر عادل آباد میں کی جائے گی ۔ دونوں مواقع پر منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں شرکت کے لئے اولیائے طلباء اور طالبات سے خواہش کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT