Thursday , June 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عادل آباد میں درجہ حرارت 45.1 ڈگری

عادل آباد میں درجہ حرارت 45.1 ڈگری

حیدرآباد۔/24مئی، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے اور ضلع عادل آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کا یہ اثر کل بھی برقرار رہے گا۔ اضلاع نلگنڈہ اور نظام آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح میدک میں 44.9، راما گنڈم 44.8  اور حیدرآباد میں 43.2 ڈگری سیلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں کل بعض مقامات پر گرم ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ چار دن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش یا گرج و چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT