Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / عادل آباد میں شیروں کی تعداد میں اضافہ

عادل آباد میں شیروں کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 19 ڈسمبر (ایجنسیز) عادل آباد میں جنگلات کے عہدیدار گذشتہ چند ہفتوں میں شیروں کو دیکھنے کے بعد مسرور ہیں۔ ان عہدیداروں نے جمعرات کو کڈیم ڈیویژن کے لکشمپور ولیج میں ایک نر شیر کی موجودگی کی ان جنگلات میں نصب کئے گئے وائلڈ لائف کیمروں کے فوٹیج کو دیکھنے کے بعد توثیق کی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’ان وائلڈ لائف کیمروں کی مدد سے ہم نے اس شیر کی نر کے طور پر نشاندہی کی اور دیکھا کہ یہ وہی شیر ہے جسے چند ہفتے قبل موجودہ مقام سے 35 کیلو میٹر کے فاصلہ پر رام پور میں دیکھا گیا تھا۔ کاموال ٹائیگر ریزرو میں، جسے 2012ء میں ایک ٹائیگر سنکچری قرار دیا گیا تھا اب چھ شیر ہیں۔ گذشتہ چند ہفتوں میں کاوال ٹائیگر ریزرو رینج میں دو مادہ شیروں کی نشاندہی کی گئی۔ کڈیم فارسٹ رینج آفیسر (ایف آر او) وی سشما نے کہا کہ لکشمپور کے جنگل میں لگائے گے کیمرہ جالوں کے ذریعہ اس شیر کو پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے جنگل میں کئی کیمرے نصب کئے۔ قبل ازیں ہم نے اس شیر کو رام پور میں دیکھا تھا اور حال میں لکشمپور میں اسی شیر کے ایک امیج کو پکڑا گیا۔

TOPPOPULARRECENT