Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں عازمین حج کے تربیتی کیمپ کا اہتمام

عادل آباد میں عازمین حج کے تربیتی کیمپ کا اہتمام

عادل آباد ۔ 25مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد ضلع حج سوسائٹی سکریٹری مسٹر شاہد احمد توکل کی اطلاع کے بموجب ضلع حج سوسائٹی کے زیراہتمام حج 2016ء کا پہلا تربیتی کیمپ 28مئی بروز ہفتہ صبح 10:30 بجے تا شام 5:00 بجے تک مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن ( ٹی این جی اوز ہوم) میں منعقد ہوگا جس کو سنٹرل حج کمیٹی ممبئی کے ٹرینر مفتی سید آصف الدین حیدرآباد مناسک حج و عمرہ پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔ اس ایک روزہ تربیتی کیمپ میں خانگی ٹور ٹراویلس کے دریعہ جانے والے عازمین حج بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے ضلع عادل آباد کے تمام عازمین حج مرد و خواتین سے وقت مقررہ پر شرکت کی خواہش کی ہے ۔ اس موقع پر عازمین حج کو مفت حج سے متعلق کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849214764 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT