Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں چیف منسٹر کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

عادل آباد میں چیف منسٹر کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

عادل آباد /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی پارٹی کے بانی و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی 63 ویں سالگرہ کے موقعہ پر مستقر عادل آباد کے بیشتر مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ مجلس بلدیہ دفتر میں صدرنشین بلدیہ شریمتی آر نیتا نے صرف کیک کاٹا ۔ ٹی آر ایس پارٹی ٹاون کمیٹی صدر مسٹر سید ساجد ادین نے جوگو فاؤنڈیشن چیرمین مسٹر پرمیندر ریڈی قیات میں محلہ خورشید نگر میں بڑے پیمانہ پر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ تقریب کو منایا ۔ اس موقع پر 63 کیلو کا کیک کاٹنے کے علاوہ میٹھایاں تقسیم کی گئی ۔ غریب خواتین میں 250 ساڑیاں اور ایک مدرسہ کے 100 طلباء میں لباس فراہم کیا گیا ۔ پارٹی سے تعلقہ رکھنے والے 62 اراکین نے رضاکارانہ طور پر اپنے خون کا عطیہ بھی دیا ۔ اس موقع پر ضلع میناریٹی صدر مسٹر محمد ظہور الدین ، کونسلر ظہیر رمضانی ، سلیم پاشاہ ، مجاہد شاہ ، عروج خان ایڈوکیٹ ، مسعود پٹیل ، مقامی افرد میں بزرگ مسٹر یوسف بھائی ، نظیر ، معز ، جاوید ، اشرف بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT