Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں گٹکھا ضبط

عادل آباد میں گٹکھا ضبط

عادل آباد۔/17 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد میں غیر مجاز فروخت کی غرض سے مہاراشٹرا سے عادل آباد منتقل کئے جانے والا گٹکھے کو پولیس نے ضبط کرلیا۔ سب انسپکٹر مسٹر سرینواس نے پولیس جوانوں کے ساتھ امبیڈکر چوک پر میکس پک اپ کو اس سے تعلق رکھنے والے محمد فصیح الدین کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے چار لاکھ روپیوں کا گٹکھا برآمد کیا۔ یہ بات سرکل انسپکٹر ون ٹاؤن مسٹر وجئے راج نے میڈیا نمائندوں کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گٹکھا کے ناجائز کاروبار میں ملوث فرد کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں 5.50 لاکھ روپیوں کا گٹکھا اور اس میں ملوث افراد کو پولیس اپنی تحویل میں لیتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا۔

گڑمبہ فروخت کرنے پر
پی ڈی ایکٹ کا نفاذ
حسن آباد۔/17مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اکسائیز سرکل انسپکٹر حسن آباد مسز کے راجیہ لکشمی نے آج حسن آباد، کوہیڈا اکنا پیٹ منڈلس کے حدود میں مبینہ طور پر گڑمبہ بنانے والے دوسرے مقامات کو منتقل کرنے اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے اور وجہ بتائے بغیر ایک سال سے زائد مدت کیلئے جیل بھیجنے کے قانون کو نافذ کرنے کا انتباہ دیا۔ وہ آج اپنی جمعیت کے ہمراہ پوٹلہ پلی یندلہ، جنگاؤں، انتکا پیٹ، مرزا پور، پوتارم اور دیگر مواضعات میں گڑمبہ کے خلاف محکمہ آبکاری کی جانب سے چلائی جارہی تشہیری مہم میں حصہ لیکر مقامی عوام کو مخاطب کررہی تھیں۔ انہوں نے عوام بالخصوص قبائیلی طبقہ کو گڑمبہ و دیگر کشیدہ شراب کے کاروبار میں ملوث نہ ہونے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT