Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں 10 اکٹوبر کو جماعت اسلامی کا جلسہ عام

عادل آباد میں 10 اکٹوبر کو جماعت اسلامی کا جلسہ عام

عادل آباد یکم / اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند شاخ عادل آباد کی جانب سے 10 اکٹوبر کو مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن TNGO’s ہوم میں ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر ایک جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ تلنگانہ و اڑیسہ اور مسٹر ایم این بیگ جنرل سکریٹری شرکت کرتے ہوئے جلسہ سے مخاطب ہوں گے ۔ اس ضمن میں مستقر عادل آباد کے پریس کلب میں پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی جبکہ اس موقع پر مسٹر عقیل الرحمن امیر مقامی ، سید سراج الدین معاون امیر ۔ مسٹر ذوالفقار عالم ، شفیع اللہ خان ، ضیاء الحق سرتاج آصف ، عبدالروف بھی موجود تھے ۔ قبل از دفتر جماعت اسلامی میں مسٹر منظور محی الدین ناظم ضلع مغربی کی نگرانی میں کیڈرمیٹ منعقد ہوئی جس میں اپنا مال وقت صلاحیت اللہ کی راہ میں لگانے کا مشورہ دیا گیا جو اللہ کی دین ہے ۔ اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ اس کی خوشنودی کی خاطر صرف کی جانے والی ہر چیز میں اضافہ ہوگا ۔ 10 اکٹوبر کو منعقد ہونے والے جلسہ عام کی ذمہ داریاں مختلف شعبہ جات کے سپرد کئے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے جلسہ عام میں شرکت کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT